9

میرے دروازے ہروقت عوام کی خدمت کیلئے کھلے ہیں،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراختر ملک

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراختر ملک نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہا ہوں،میرے دروازے ہروقت عوام کی خدمت کیلئے کھلے ہیں،عوام کومہنگائی سے بچائیں گے،مہنگائی کی اصل وجہ سابق دور میں عوام کے نام پرلئے گئے قرض ہیں،جس کی جب بھی قسط اداکی جاتی ہے قومی خزانہ سے ڈالر زکے ذخائرکم ہوجاتے ہیں،ہم مہنگائی کوکنٹرول کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں جس میں جلد کامیاب ہوجائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار عوامی کھلی کچہری کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پی پی 219 کی ہریونین کونسل میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جس سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے اگلا سال بلدیاتی الیکشن کاسال ہے جس کے بعد مزیدعوامی مسائل ان کی دہلیزپرحل ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں