3

میلسی،فرد نہ دینے پر شہریوں کا پٹواری پرحملہ،انجمن پٹواریان کے عہدیداروں کا احتجاج

میلسی(نمائندہ پی این این اردو)فرد نہ دینے پر مختلف مقدمات میں ملوث شر پسند کا پٹواری کے دفتر میں گھس کر حملہ ، کپڑے پھاڑ ڈالے اور سر عام تشدد کا نشانہ بنا یا،تفصیل کے مطابق حلقہ بہادر بلوچ کے پٹواری محمد مختیار نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بتایا کہ مختلف سنگین مقدمات میں ملوث عبدالجبار ملتانی اپنے دیگر دس ساتھیوں کے ہمراہ ایک خاتون کے نام کی فرد ملکیت مانگی خاتون کی عدم مو جودگی کے اعتراض پر اس نے میرا گریبان پکڑ لیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔میری جیب میں موجود مو بائل فون اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدرقم چھین لی جبکہ گن پوائنٹ پر زبردستی فرد ملکیت پر میرے دستخط کرائے اور پرت انتقال سمیت دیگر سرکاری ریکارڈ بھی زبردستی اٹھا لیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر انجمن پٹواریان اسد عباس سندیلہ، ملک محمد شہباز، طارق شاہ، اللہ وسایا نون ، چوہدری محمد اشرف اور دیگر کی قیادت میں پٹواریوں نے تحصیل آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہڑتال کر دی ۔احتجاج پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق علی ڈوگر اور تحصیلدار میلسی موقع پر پہنچ گئے اور انجمن پٹواریان کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ قانون کیمطابق غنڈہ گرد عناصر کیخلاف کاروائی کی جائیگی اور پٹواریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا تا ہم پٹواریوں نے ملزمان کی گرفتاری تک اپنا احتجاج اور ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں