7

میلسی،پٹواری پرتشدد،ملزمان کی گرفتاری کیلئے انجمن پٹواریان کی ہڑتال،دھرنا

میلسی(نمائندہ پی این این اردو)پٹواری پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کیخلاف پولیس تھانہ سٹی میلسی نے مقدمہ درج کر لیا،جبکہ انجمن پٹواریان کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری تک قلم چھوڑ ہڑتا ل جاری رکھنے کا اعلان کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق موضع بہادر بلوچ کے پٹواری مختار احمد کی تحریری درخواست پر پولیس تھانہ سٹی میلسی نے عبد الجبار ملتانی ، عبد العزیز ملتانی ، محمد نذیر ملتانی اور ان کے دیگر 5نامعلوم ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن دوسری جانب انجمن پٹواریان نے ملزمان کی گرفتاری تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا اور گذشتہ روز تحصیل آفس میں دریاں بچھا کر احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر انجمن پٹواریان کے اجلاس میں پٹواری مختیار انجم پر حملے کی شدید مذمت کی گئی صدر انجمن پٹواریان اسد عباس سندیلہ ، مہر محمد شہباز اور دیگر نے ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر مایوسی اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری تک ہماری قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی ـڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر پٹواریوں کو غنڈہ عناصر سے تحفظ دلوائیں قرارداد میں پٹواریوں کے موجودہ دفاتر کو پٹوار خانہ ڈکلیئر کرنے کے علاوہ جون میں ریکارڈ ریکوری کرنے پر حوصلہ افزائی کی بجائے پٹواریوں کو شوکاذ نوٹس جاری کرنے پر احتجاج کیا گیا اور نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں