14

میلسی اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی تیل ایجنسیوں کی بھرمار

میلسی شہر کے علاقوں کے نواحی دیہاتوں جلہ جیم،فتح پور،کوٹ مظفر،آرے واہن،ککری،کرمپور،ہری چند،سنڈھل،ہری مائنر اور دیگر قصبات اور دیہاتوں میں سینکڑون غیرقانونی تیل ایجنسیاں وجود میں آچکی ہیں اور گنجان آباد علاقوں اور آبادیوں میں با اثر افراد نے کرائے کی دکانوں میں پٹرول فروخت کی جدید مشینیں نصب کرکے منی پٹرول پمپ قائم کررکھے ہیں،اور عقبی جانب پٹرول اور ڈیزل سٹور کرنے کیلئے بڑے بڑے ٹینک بھی نصب ہیں،جہاں ہزاروں لیٹر پٹرول سٹور کررکھا ہے،با اثر مالکان سمگل شدہ ایرانی تیل مہنگے داموں فروخت کرکے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں،اور ناقص پٹرول دھڑلے سے فروخت کیا جاررہا ہے،سول ڈنفیس آفیسر وہاڑی اور ان کے عملے نے ان ایجنسی مالکان سے فی کس 5 تا 10 منتھلی طے کررکھی ہے،جو ہر ماہ چیکنگ کی آڑ میں وصول کی جاتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں