11

مینار پاکستان واقعہ،ریمبو سمیت 8 ملزمان چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(بیورو رپورٹ)گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کے مقدمے میں گرفتار ملزم ریمبو سمیت 8 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ریمبو نے عائشہ اکرم کے ساتھ نازیبا ویڈیوز کا اعتراف کرلیا،عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو سمیت 8 ملزموں کو ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کیا گیا،سرکاری وکیل نے بتایا کہ یہ ہائی پروفائل معاملہ ہے، جس کی بازگشت پوری دنیا میں سنی گئی، ہم چاہتے ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو، مختلف ویڈیوز اور دیگر چیزیں برآمد کرنی ہیں، عدالت تفتیش مکمل کرنے کے لئے جسمانی ریمانڈ دے،ملزموں کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ملزمان تو ہمیشہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ رہے، ویڈیوز موجود ہیں کہ ریمبو سمیت دیگر نے ٹک ٹاکر کی جان بچائی۔ ریمبو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ اکرم کے ساتھ نازیبا ویڈیوز ایک سال پرانی ہیں،عائشہ اکرم نے ریمبو پر بلیک میلنگ کرنے کا الزام عائد کیا، جس کے بیان کے بعد تھانہ لاری اڈا پولیس نے ریمبو سمیت اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب ریمبو کی حوالات میں ویڈیو بنوانے والے 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ ملازمین میں الیاس، رمضان اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں