9

میونسپل سروسز دینے والے اداروں کیلئے جامع منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا،وزیر توانائی اختر ملک

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور چیرمین لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب زاھد اقبال چوہدری نے جرمن ڈویلپمینٹ ادارہ GIZ اور ایسوسی ایشن فار ڈویلپمینٹ آف لوکل گورنس ADLG کے اشتراک سے پنجاب کے میونسپل سروسز فراہم کرنے والے اداروں کیلئے قابل تجدید توانائی کو اپنانے اور موثر استعمال کیلئے تکنیکی مشاورت دینے کے جامع منصوبہ کا لاہور میں باضابطہ افتتاح کر دیا ہے،اس موقع پر ٹیم لیڈر GIZ مسٹر سٹیفن ، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی PEECA عدنان مدثر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ADLG انور حسین ، وائس چیرمین لاھور ڈویلپمینٹ اتھارٹی شیخ امتیاز احمد ، ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل ، جام طاھر حسین سٹھار نمائندہ خصوصی میونسپل کمیٹی وھاڑی ، پراجیکٹ ڈائریکٹر سلمان عابد ، عاشر وحید کنسلٹنٹ GIZ , شاہ محمد انیق علی خاں ٹیکنکل ایڈوائزر GIZ ، میاں قمر الزماں ، مطلوب حسین سمیت لاھور ڈویلپمینٹ اتھارٹی اور واسا لاھور کے سینئر افسران موجود تھے،اس موقع پر گفتگو کرتے ھوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان عمران خاں اور وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر کے سکولز ، کالجز ، یو نیورسٹیز ، بنیادی مراکز صحت اور سرکاری اداروں کو توانائی کے متبادل ذرائع پر منتقل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رھے ھیں جس سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ھو گی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، انہوں نے GIZ اور ADLG کے منصوبہ کو شاندار الفاظ میں سراہتے ھوئے کہا کہ میں بحیثیت وزیر توانائی تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے اس ضمن میں ضروری مشاورت ، تعاون اور رھنمائی کو یقینی بناؤں گا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زاہد اقبال چوہدری چئیرمین لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف دی پنجاب نے کہا کہ GIZ اور ADLG کا یہ منصوبہ پنجاب میں توانائی کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں