10

میونسپل سروسز کی فراہمی میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ الطاف بلوچ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ کی زیر صدارت کیمپ آفس ملتان میں ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈپٹی سیکرٹری محمد زمان وٹو ۔ایگزیکٹیو انجینئر ملتان،سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان اور مختلف لوکل گورنمنٹس کے چیف افسران نےشرکت کی،اجلاس میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پراگراس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اجلاس میں شریک ملتان کی لوکل گورنمنٹس کے چیف افسران نے جاری ٹرانزیشن کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کہا کہ میرا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن کے مطابق بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی ہے اس بارے میں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں اعلیٰ معیار کے تحت مکمل کئے جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں