8

میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے الیکٹریشن کو3 شعبوں کا چارج ، کرپشن کے الزامات

میاں چنوں(نمائندہ پی این این اردو)میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے چہیتے الیکٹریشن کو تین شعبوں کا چارج دے دیا گیا،چہیتے الیکٹریشن نے فخر ٹاؤن میاں چنوں والے ڈسپوزل پڑی درختوں کی لکڑی فروخت کر کے لاکھوں روپے کما لیے میونسپل کمیٹی میاں چنوں کا الیکٹریشن کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک بن گیا،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی میاں چنوں میں بطور الیکٹریشن بھرتی ہونے والا چوہدری محمد اقبال کروڑوں روپے اثاثوں کا مالک بن گیا چہیتے آفسر کے پاس میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے تین شعبوں کا چارج ہے الیکٹریشن کے پاس سینیٹری سپروائزر، ڈسپوزل پلانٹس، اور الیکٹریشن ہیڈ کا چارج ہے چہیتے آفسر چوہدری محمد اقبال اختیارات کا ناجائز استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے فخر ٹاؤن میاں چنوں پر واقع ڈسپوزل پر پڑی لاکھوں روپے مالیت کی لکڑیاں فروخت کر دی قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان سرکاری لکڑیوں کی نیلامی کے بارے میں کسی بھی اخبار میں اشتہار شائع نہیں ہوا اس سلسلے میں جب موقف جاننے کے لیے چوہدری محمد اقبال سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ الزامات بے بنیاد ہیں اس سلسلے میں جب چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میاں چنوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں