8

میونسپل کمیٹی کبیروالا کی عدم توجہ‘ فلٹریشن پلانٹ گندگی سے اٹ گئے

کبیروالا, پلانٹس پر تعفن کا راج، میونسپل کمیٹی کبیروالا کی جانب سے شہریوں کوصاف پانی فراہم کرنے کے لئے بنائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ان پلانٹس پر گند گی کے ڈھیر لگے دکھائی دیتے ہیں جب کہ پلانٹس کے در و دیوارپر لگی کائی میونسپل انتظامیہ کی عددم تو جہ کا رونا روتی دکھائی دے رہی ہے،صفائی نہ ہونے کے باعث پلانٹس مکھیوں اورمچھروں کی افزائش نسل کے مراکز بن چکے ہیںمعلوم ہوا ہے کہ ان پلانٹس میں لگائے جانے والے فلٹر بھی عرصہ دراز سے تبدیل نہیں کئے جارہے جس پر عوام جراثیم ملا پانی استعمال کررہے ہیں، شہری،سماجی حلقوں نے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں