7

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی دھمکیوں اور نوٹسز سے تاجر گھبرانے والے نہیں

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، صدر ملتان خالد محمود قریشی، جنرل سیکریٹری جنو بی پنجاب زیشان صدیقی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کرونا وباء کے باعث ملتا ن سمیت صوبہ بھر کے چھوٹے تاجروں سے دو ماہ کا کرایہ معاف کیا لیکن کر رہی ہے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی طرف سے یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی چھوٹے تاجر اور دکاندار کرونا وباء کے باعث معاشی بدحالی کی وجہ سے پہلے ہی دو سالوں سے شدید پریشانی کا شکار ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی دھمکیوں اور نوٹسز سے تاجر گھبرانے والے نہیں ہیں تاجر اپنا حق لینا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران شاہین مارکیٹ کے صدر عطاء اللہ صدیقی، جنرل سیکریٹری محمد اکرم غوری کی قیادت میں سمیت دیگر عہدیداران کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر مرزا جاوید، ملک عبد الحمید، افتخار ندیم، عبد الحمید عرف ٹمو، جہانگیر نور، ستار بلوچ، مرزا محمد اقبال، عارف خان، آصف خان،محمد حفیظ بھی موجود تھے اس موقع پر شاہین مارکیٹ، علی چوک، حسن پروانہ، حسین آگاہی سمیت دیگر مارکیٹس کے تاجررہنماؤں نے خواجہ سلیمان صدیقی،خالد محمود قریشی، زیشان صدیقی کو بتایا کہ حکومت نے شاہین مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں کے تاجروں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کرونا وباء کے باعث ان سے دو ماہ کا کرایہ نہ لیا جائے گا لیکن میٹرو پولیٹن کارپوریشن انہیں ایک دن کا کرایہ بھی چھوڑنے کو تیار نہیں ہے اور ا نہیں نوٹس بھیج رہی ہے جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں جس پر خواجہ سلیمان صدیقی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کا وہ فوری طور پر نوٹس لیں اگر میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ایک ہفتہ کے اندر اندر تاجروں کو کرایہ کے لئے دیئے گئے نوٹسز واپس نہ لئے تو مرکزی تنظیم تاجران میٹروپولیٹن کارپوریشن کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائے گی اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سامنے بھی دھرنا دیا جائے گا اسی لئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہوش کے ناخن لے اور مسائل در مسائل کا شکار چھوٹے تاجروں، دکانداروں کے حا ل پر رحم کھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں