12

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی قبرستانوں پر قبضہ کرنیوالے مافیا کیخلاف کارروائی،تعمیرات منہدم، مقدمات درج کرائے گئے

ملتان،خدمت آپکی دہلیز پر’ پروگرام میں بہترین کارکردگی کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگرم ہوگئ۔یکم جولائی سے ابتک غیر قانونی تعمیرات کیخلاف 3 مقدمات درج کرائے گئے.شہری حدود میں قائم بھانہ جات، انسداد تجاوزات آپریشن، غیر قانونی پارکنگ پر 5 مقدمات درج کروائے گئے،شہری حدود میں مویشی فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے،خدمت آپکی دہلیز پر فیز2 کے پہلے ہفتے میں متعدد کارروائیوں میں 2 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا،سی او کارپوریشن اقبال خان نے بتایا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا شہر کے مختلف مقامات پر انسدادِ تجاوزات کریک ڈاؤن جاری ہے،شہری تجاوزات مافیا کی سرکوبی کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں،میٹروپولیٹن کارپوریشن نے قبرستانوں پر قبضہ کرنے والے مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئےتعمیرات منہدم کرکے مقدمات درج کروائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں