24

میٹرو پولیٹن کارپوریشن سیکنڈل،ٹھیکدار کی درخواست ضمانت پرڈائریکٹراینٹی کرپشن دوبارہ طلب

ملتان،لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردار احمد نعیم نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان میں مبینہ طور پر 13 کروڑ روپے کی ادائیگیوں میں ملوث ٹھیکدار زوریز ابرار لودھی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے 21 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر بھی عدالت عالیہ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر عباس وٹو کو طلب کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ اس مقدمہ کے اصل ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ٹھیکدار کو صرف 13 لاکھ روپے کی ادائیگی ہوئی اس نے اپنا کام شیڈول کے مطابق مکمل کیا اس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے موقف اپنایا تھا کہ ملزمان کی ضمانتیں اینٹی کرپشن عدالت نے منظور کی ہیں۔ ملزم کی جانب سے کونسل سید ریاض الحسن گیلانی نے پیروی کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ٹھیکیدار کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے،کیونکہ وہ اس کیس میں بے قصور ہے جبکہ چیف آفیسر امجد حسین اور آڈٹ آفیسر یونس کھوسہ سمیت کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں