25

میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں ترقیاتی کاموں مجالس عزا و جلوس کے روٹس کے حوالے سے کاموں کاجائزہ شروع

ملتانبسلسلہ محرم الحرام 2021 میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں ترقیاتی کاموں مجالس عزا و جلوس کے روٹس کے حوالے سے مرکزی انجمن تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب کے صدر سید اصغر عباس نقوی کی قیادت زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کی کاروائی باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔اجلاس میں سید اصغر عباس نقوی محرم روٹس کے حوالے سے CO میٹرو پولیٹین کارپوریشن ملتان سے بات کرتے ہوے سابقہ سالوں کی پریکٹس کو مد نظر رکھتے ہوے اس سال بہتر سے بہتر اور وقت پر کام کرنے کو کہا۔ جس پر CO یقین دلاتے ہوے کہا کہ انشااللہ اس سال پہلے سے بہتر اور وقت پر کام ہوتے ہوے نظر ائیں گے۔چیئرمین انجمن تحفظ عزا داری جنوبی پنجاب سید مبشر نقوی نے CO سے بات کرتے ہوئے روٹس کے کاموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کام ہوتے ہیں مگر میعار نہیں ہوتا۔ جس سے لائسنداران کو مطمئن کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ممتازہ آباد جلوس روٹس کے حوالے روٹس کے وزٹ کرنے کوکہا تاکہ جلوس روٹ کے پیچ ورک کامعیار اور سٹریٹس لائٹس کام تسلی بخش کرنے کو کہا گیا۔جبکہ ٹھیکیداروں کو آڑے ھاتھوں لیتے ہوے تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ جب محرم شروع ہوتا ہے تو یہ بروقت کام کرنے کے بجائے مجالس و جلوسوں کے درمیان کام کرنے آجاتے ہیں۔ لہذا ٹینڈر بروقت کئے جاویں اور کام بر وقت ہونے چاہئیں۔اجلاس کے اختتام پر C.O نے مرکزی انجمن تحفظ عزاداران لائسنسداران ممبران اور متولیان کو یقین دلایا کہ کام بروقت ہوں گے۔اور اس سال لائسنسداران کے باقاعدہ گروپ بنا یا ہے۔ تاکہ رابطہ کو ممکن بناکر مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو سکیں گے۔اجلاس میں تمام اراکین انجمن تحفط عزا داری جنوبی پنجاب کے لائسنسداران اور ممبران نے شرکت کی، جن کے نام یہ ہیں، سیداصغر عباس نقوی،سید مبشر نقوی، سید ضامن عباس اولڑ شجاع آباد قمر حسنین نقوی،نقی شاہ، سید عباس مہدی حویلی مرید شاہ، صابر حسین ریلوے روڈ، عمران زیدی مانی، شبو شاہ چوک شاہ عباس، الفت رضا، سید شبہہ حیدر دائرہ بستی، ملک توقیر سکندر چیتا وین حرم گیٹ،ملک فیاض طوطل پورہ،وصی حیدر راجہ پور، سید ظفر شاہ، لائسنسدار جھنڈے والا تھلہ سادات، ریاض حسین، بلو ملنگ کمتر، طاہر حسین خان شاہ گردیز، مرزا ضمیر الحسن شاہ گردیز، عدنان بٹ آستانہ شاہ رسال روڈ،شبیر حسین چمبے شاہ، چوہدری عاشق حسین قصر سکینہ، سید عمران کاظمی آستانہ الو شاہ والا چوہدری نزر مائیکو سپورٹس جان محمد، شیخ نصیر حسین، دلاور جعفری دربار گوہر سلطان بیگ باب ا لثقلین حرم گیٹ سید منظر زیدی صدر انجمن یاد گار حسینی ممتازہ آباد۔ سردار اعجاز حسین خان سیوڑہ چوک۔ علامہ علی رضا السابقی۔ امام بارگاہ جامعتہ الثقلین احمد پارک۔ سید بدر نقوی بارگاہ گلستان علی اصغر نیو ملتان۔ و دیگر لائسنسداران نے شر کت تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں