7

میٹرو کارپوریشن کے افسران کی ملی بھگت،گردیزی مارکیٹ میں پارکنگ کی اوور چارجنگ کے خلاف احتجاج

ملتان(جلیس جہانگیر سے)آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران گردیزی ما رکیٹ میں پارکنگ کے نام پر ٹھکیدار عبدالستار کی میٹرو کارپوریشن کے افسران کی ملی بھگت سے موٹر سائیکل20روپے اورکار پارکنگ کے50روپے لے رہا ہے،جبکہ سرکاری ریٹ موٹر سائیکل10روپے اور کار پارکنگ ریٹ20ہے،ہم اوورچارجنگ کرنے پر ٹھکیدار عبدالستار کی میٹرو کارپوریشن کے افسران کے خلاف بھر پور مذمت کرتے ہیں اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کسی بھی مارکیٹ میں موٹرسائیکل اسٹینڈ کا ٹھیکہ نہیں ہے ،جبکہ ہماری دوکانوں کے آگے موٹرسائیکل کھڑی کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے جو کہ گردیزی مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ زیادتی ہے،انہوں نے کہا کہ ٹھکیدار عبدالستارغنڈہ گردی کرتے ہوئے اوورچارجنگ کرتے ہوئے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے،ہم کمشنرملتان اور سی او اقبال خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ٹھیکہ کو ختم کیا جائے۔مظاہرہ میں چوہدری نویدظفر،اقبال احمد ،امتیاز علی،خرم،الیاس،عارف سلیم،لیاقت ،نور محمد ودیگر تاجر رہنما شریک تھے،آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ،چوہدری نویدظفر کی قیادت میں تاجر گردیزی ما رکیٹ میں پارکنگ کے نام پر ٹھکیدار عبدالستار کی میٹرو کارپوریشن کے افسران کی ملی بھگت سے پارکنگ کی اوور چارجنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں