12

میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی عمارت کا تعمیراتی کام 30 دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائیگا،ثاقب ظفر

ملتان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی عمارت کا تعمیراتی کام 30 دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے گا،جبکہ 90 روز میں عمارت کے 3 فلور بھی فعال کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ عمارت کی تکمیل کے بعد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں شفٹ کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن رضوان قدیر اور ایم ڈی اے حکام نے بھی شرکت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے اس خطے کی ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو اختیارات اور فنڈز کی مد میں واضح مینڈیٹ دیا ہے،قومی تعمیر نو کے محکموں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ مدت کے اندر تمام سکیمیں مکمل کی جائیں اور عوامی فلاحی منصوبوں کو بنیاد بنایا جائے،اجلاس میں ملتان کے ماسٹر پلان سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں