6

میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے منصوبے میں تاخیر کا نوٹس،ایم ڈی اے حکام سیکرٹریٹ طلب،تین فلور 100 دن میں مکمل کرنیکا ہدف

ملتان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے منصوبے میں تاخیر کا سخت نوٹس لے لیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ایم ڈی اے حکام کو سیکرٹریٹ طلب کر لیا،سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں سیکرٹری ہاوسنگ جنوبی پنجاب لیاقت چٹھہ اور ایڈیشنل سیکرٹری رضوان قدیر نے شرکت کی،ڈائریکٹر انجینرنگ ایم ڈی اے غلام بنی، ایکسین رانا وسیم اور دین سنز کنٹریکٹر کے ریذیڈنٹ انجنئیر لال دین نے بھی شرکت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے پراجیکٹ کے تین فلور100 دن کے اندر مکمل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا ہے،ثاقب ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کے تین فلور کی فلورنگ کا کام مکمل کیا جائے،بلڈنگ کی فال سیلنگ کی تکمیل کی جائے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کا مرکزی گیٹ،چاردیواری اور کولنگ سسٹم مکمل کیا جائے،دوسرے مرحلے میں دسمبر تک بلڈنگ کے تمام سات فلور مکمل کئے جائیں،فنڈز دستیاب ہونے کے باوجود منصوبے کی تکمیل میں تاخیر افسوسناک ہے،آئندہ کسی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مقررہ مدت میں ترقیاتی فنڈز کے سو فیصد استعمال کا حکم دیا ہے،نئے مالی سال میں جنوبی پنجاب میں189 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ایک چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں،افسران میگا ترقیاتی پروگرام کی تکمیل کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہو جائیں،انتظامی مشینری حکومت اور عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر45 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کنٹریکٹر کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار رہا ہے،اب منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،منصوبے کی تکمیل کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں27 کروڑ 60 لاکھ روپے فراہم کر دئے گئے ہیں،منصوبے کو دئے گئے ہدف کے اندر مکمل کر لیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں