5

میپکو انتظامیہ کی نا اہلی،دولت گیٹ کے علاقہ میں امام بارگاہ حسین آباد کے سامنے دو کھمبے گر گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو انتظامیہ کی نا اہلی،دولت گیٹ کے علاقہ میں امام بارگاہ حسین آباد کے سامنے دو کھمبے گر گئے،کھمبے کے گرنے سے دو رکشے تباہ ہوگئے، قربانی کے جانور محفوظ رہے،بجلی کے پول گرنے سے علاقے کی بجلی منقطع، اہل علاقہ نے میپکو انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا،اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود میپکو انتظامیہ کی جانب سے کوئی جائے وقوع پر نہیں پہنچا،بجلی کے پول انتہائی خستہ حال تھے، کئی بار تبدیلی کی درخواست دے چکے ہیں،اہل علاقہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میپکو انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں