5

میپکو رحیم یارخان کے ایڈیشنل منیجرمحمد علی خواتین سٹاف کو جنسی ہراساں کرنے پر سروس سے جبری ریٹائرڈ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے سٹاف کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے والے ایڈیشنل منیجر (ایم آئی ایس) میپکو کمپیوٹر سنٹر رحیم یار خان محمد علی کو سروس سے جبری ریٹائرکردیا ہے،انتظامیہ کو میپکو کمپیوٹرسنٹر رحیم یار خان کے خواتین سٹاف کی جانب سے ایڈیشنل منیجر (ایم آئی ایس) کمپیوٹر سنٹر رحیم یار خان محمد علی کے خلاف کام کرنے والی جگہ پر خواتین ورکرز کو جنسی ہراس کرنے کی تحریری درخواست دی گئی تھی جس پر ایڈیشنل منیجر کو معطل کرکے آپریشن سرکل رحیم یار خان اٹیچ کیاگیاتھا اورتحقیقات کا آغازکیاگیاتھا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے ایکٹ 2010ء کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایڈیشنل منیجر (ایم آئی ایس) میپکو کمپیوٹر سنٹر رحیم یار خان محمد علی کو سروس سے جبری ریٹائرکردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں