5

میپکو ریجن میں ریکوری مہم کا آغاز،نادہندگان کے کنکشنز بغیر کسی رعایت منقطع کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر میپکو ریجن میں ماہ ستمبر کے آغاز سے ریکوری مہم شروع کردی گئی ہے،آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کی زیرنگرانی ڈپٹی کمرشل منیجرز، ایگزیکٹو انجینئرز، ایس ڈی او ز اور سٹاف پر مشتمل ٹیمیں رننگ ڈیفالٹرز سے ماہانہ بلوں کی وصولیوں اور مستقل نادہندگان سے سابقہ بقایا جات/ واجبات کی وصولیوں کے لئے آپریشن کررہی ہیں،سی ای او میپکو کی ہدایت پر سب ڈویژنل دفاتر میں ڈی اینڈ آر سٹاف کو رننگ اور مستقل نادہندگان کی تازہ ترین فہرستیں فراہم کی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ریکوری کرکے ماہ ستمبر کے ریکوری اہداف کا حصول ممکن بنایا جائے،ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ملتان سرکل محمد سرور انصاری نے گزشتہ روز ریکوری اہداف کا حصول یقینی بنانے اور ریکوری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پیراں غائب اور منظور آبادسب ڈویژنوں کادورہ کیا اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ عدم ادائیگی واجبات /بقایاجات پر نادہندگان کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں