16

میپکو ریجن میں لائن سٹاف کو سیفٹی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایات جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے میپکو ریجن میں دوران ڈیوٹی لائن سٹاف کو رونما ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے سیفٹی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں،جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں آپریشن، جی ایس او، جی ایس سی اور کنسٹرکشن کے تمام لائن سٹاف کو حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنے، سیفٹی گائیڈلائنز کی روشنی میں ٹرانسفارمرز، لائنوں اور پولز پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو کے مختلف شعبوں کے سربراہان کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ لائن سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر سیفٹی اور فیلڈ میں ڈیوٹی سے متعلق شارٹ میسجنگ سروسز (ایس ایم ایس) بھیجے جائیں اور ان پر عملدرآمدکرنے کی تاکید بھی کی جائے،تمام سب ڈویژنل دفاتر میں روزانہ سیفٹی بریفنگ کا اہتمام کیاجائے،جس میں ایس ڈی او ز اور لائن سپریٹنڈنٹس کی جانب سے اپنے اپنے لائن سٹاف کو سیفٹی ایس او پیز سے متعلق آگاہ کیاجائے،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے دوران ڈیوٹی حادثات رونما ہونے کی صورت میں متعلقہ سب ڈویژنوں اور ڈویژنوں کے ذمہ دار افسران واہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی کرنیکا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی،پی پی ای کی فراہمی اور چیکنگ متعلقہ ایس ڈی اوز اور سپروائزرز کی ذمہ داری ہے،جس پر محکمانہ قوانین کے مطابق مکمل عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں