6

میپکو ریجن کے تمام آپریشنل دفاتر میں کسٹمرسروسزسنٹرز 24 گھنٹے کھلے ہیں،سی ای او اکرام الحق

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے میپکو ریجن کے تمام آپریشنل دفاتر میں کسٹمرسروسزسنٹرز/شکایات سنٹرز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،صارفین کی اوورریڈنگ سمیت دیگر نوعیت کی شکایات کے اندراج کے لئے ہفتہ کے روز سرکاری تعطیل کے باوجود 200 سے زائد میپکو دفاتر میں ایس ڈی اوز، ایکسین اور ریونیو آفیسرز موجودر ہے اور صارفین کی شکایات درج کرکے فوری طورپر ازالہ ممکن بنایا جارہا ہے،افسران اپنے متعلقہ کسٹمرسروسزسنٹرز/شکایات سنٹرز کے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں اور درج ہونے والی شکایات اور ازالہ کی رپورٹ مرتب کریں،اگر کسی صارف کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اپنایا گیا تو متعلقہ افسران اور سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو موسیٰ پاک ڈویژن اور خانیوال ڈویژن کے کسٹمرسروسز سنٹرکے اچانک دورے کے موقع پر شکایات رجسٹرز چیکنگ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آپریشنل افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کے جائز مسائل حل کریں اس میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا،صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ایکسین موسیٰ پاک ڈویژن رانا محمد تنویر کو ہدایت کی کہ ریکوری اہداف کے حصول کے لئے دن رات محنت کریں اور تمام ایس ڈی اوز رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز کی تازہ لسٹوں پر کام کریں۔ نادہندگان سے واجبات بقایاجات کی وصولی کے لئے کوئی رعایت نہ برتی جائے،ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ملتان سرکل محمد سرور انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں