9

میپکو ساہیوال سرکل،سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور پرائیویٹ الیکٹریشنز سے ٹرانسفارمرز پر کام کرانے پر 2لائن سپریٹنڈنٹس معطل

ملتان(سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ساہیوال سرکل میاں محمد انور نے سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور پرائیویٹ الیکٹریشنز سے ٹرانسفارمرز پر کام کرانے میں ملوث 2لائن سپریٹنڈنٹس کو معطل کردیا ہے اور انہیں فوری طورپر ساہیوال آپریشن سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پرائیویٹ الیکٹریشن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست بھجوادی،سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل ساہیوال میاں محمد انور نے سیفٹی رولز کی خلاف ورزی کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمدنہ کرنے پر سول لائن سب ڈویژن ساہیوال کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ حافظ محمد وحید اور کوٹ خادم علی سب ڈویژن ساہیوال کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ شعیب گوہر کو معطل کردیاہے،سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ساہیوال سرکل میاں محمد انور نے 2اگست کی شب دوران چیکنگ فتح شیر کالونی میں بلدیہ کے انڈی پینڈنٹ ٹرانسفارمراتارتے ہوئے دو پرائیویٹ الیکٹریشنز کو رنگے ہاتھوں پکڑا،دونوں الیکٹریشنز خراب ہونے والے ٹرانسفارمر کو اُتارکر پرائیویٹ پک اپ میں شفٹ کررہے تھے،سپریٹنڈنگ انجینئر کی ہدایت پر دونوں لائن سپریٹنڈنٹس کو معطل کرکے پرائیویٹ الیکٹریشنز کے خلاف تھانہ فتح شیر ساہیوال میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں