8

میپکو سیفٹی ہدایات اور ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے،چیف ایگزیکٹو آفیسر اکرام الحق

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے آپریشن سرکل ساہیوال کا دورہ کیا،اور سرکل کی کارکردگی کا جائزہ لیا،انہوں نے ساہیوال کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل سٹاف کو وارننگ دی کہ بجلی کی لائنوں میں حادثات کی صورت میں براہ راست ملوث پائے جانے والے اہلکاروں کو بطور سزا نوکری سے فارغ کر دیا جاے گا،کرپشن اور کرپٹ عناصر کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سیفٹی کی ہدایات اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا،سیفٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں اگر کوئی حادثہ رونماہوا اور کوئی افسر براہ راست ملوث پایا گیا تو اسے نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا،لہذا سیفٹی کلچر کو اپنائیں کیونکہ انسانی جان مقدم ہے،انہوں نے ٹرانسفارمرز اور میٹرز کی تبدیلی میں تاخیرکا نوٹس لیتے ہوئے وارننگ جاری کی،انہوں نے سپریٹنڈنگ انجینئر ساہیوال سرکل کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے حوالے سے تعزیہ،ذوالجناح،ماتمی جلوسوں اور مجالس کے حوالے سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ایس ای سرکل ساہیوال میاں محمد انور نے بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے اور مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا،اس موقع پر ایکسین فرسٹ ڈویژن ساہیوال ناصر محمود فانی،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل راؤمصور علی خان،ایکسین سٹور راؤ ذوالفقار علی خان اورایکسین پی اینڈ آئی نے اپنی اپنی کارگردگی سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں