9

میپکو شاہ رکن عالم سب ڈویژن،بغیر اجازت لائن پر کام کرنیوالے الیکٹریشن کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو شاہ رکن عالم سب ڈویژن کی ٹیم نے پرائیویٹ الیکٹریشن کو میپکو تنصیبات پر کام کرتے ہوئے پکڑ لیا،بغیر اجازت لائن پر کام کرنے اور میپکو تنصیبات پر کام کرنے پر مقدمہ درج کروادیاگیا،الیکٹریشن فرارہوگیا،ایس ڈی او میپکو شاہ رکن عالم سب ڈویژن محمد علی طاہر کی سربراہی میں ٹیم بستی بھٹہ ٹاٹے پور چیکنگ کے لئے گئی تو پرائیویٹ الیکٹریشن محمد اسماعیل عرف شیلا کو میپکو تنصیبات پر کام کرتے ہوئے پایا،بندہ کے پاس بجلی کے میٹر بھی تھے جیسے ہی ملزم نے ٹیم کو دیکھا تو وہ موٹرسائیکل پر موقع سے فرارہوگیا،ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن کی درخواست پر محمد اسماعیل عرف شیلا نامی پرائیویٹ الیکٹریشن کے خلاف تھانہ قادرپور راں میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں