9

میپکو صارفین سے بلنگ کی مد میں 29 ارب27 کروڑروپے وصول،ماہانہ ریکوری کی شرح 96 فیصد رہی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے صارفین سے بلنگ کی مد میں 29ارب27کروڑروپے وصول کرلئے،جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح تقریباََ96فیصد رہی ہے،ماہ جولائی 2021 میں ملتان سرکل میں 6 ارب60کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ ماہانہ ریکوری کی شرح96.4فیصدرہی،ڈی جی خان سرکل میں 2ارب 32کروڑ63لاکھ روپے ریکوری سے شرح 99.3فیصد، وہاڑی سرکل میں 2ارب 30کروڑ62لاکھ روپے ریکوری سے شرح 95.7فیصد، بہاولپور سرکل میں 3 ارب 68کروڑ11لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 95فیصد، ساہیوال سرکل میں 3 ارب 95کروڑ49روپے ریکوری کے ساتھ شرح 97.9فیصد، رحیم یار خان سرکل میں 3 ارب روپے ریکوری کے ساتھ شرح94.5فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں 3ارب42کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح93.8فیصد، بہاولنگر سرکل میں ایک ارب 75کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح96 فیصد اور خانیوال سرکل میں 2ارب 18کروڑ86لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 94.3فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں