12

میپکو ملتان کی گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ میں صارفین سے بلنگ کی مد میں 30ارب 88کروڑروپے سے زائد وصولیاں،ماہانہ ریکوری کی شرح 104اعشاریہ89فیصد رہی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باوجود گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ جون 2021 کے دوران صارفین سے بلنگ کی مد میں 30ارب 88کروڑروپے سے زائد وصولیاں کی گئیں،جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح 104اعشاریہ89فیصد رہی ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں ایکسین، ایس ڈی اوز اور سٹاف کی ٹیموں نے کوروناوائرس کی وباء کے باوجود جنوبی پنجاب میں صارفین سے بلنگ کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی ہیں،جون 2021 کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ملتان سرکل نے 6ارب 57کروڑروپے ریکوری کے ساتھ 102.80فیصد، ڈی جی خان سرکل 2ارب 22کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ 103.22فیصد، وہاڑی سرکل 2ارب 81کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ 104.14فیصد، بہاولپور سرکل 3ارب 97کروڑروپے ریکوری کے ساتھ 104.70فیصد، ساہیوال سرکل 4ارب 13کروڑروپے ریکوری کے ساتھ 102.19فیصد، رحیم یار خان سرکل 3ارب 39کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ 113.29فیصد، مظفرگڑھ سرکل 3ارب 55کروڑروپے ریکوری کے ساتھ 105.62فیصد، بہاولنگر سرکل ایک ارب 77کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ 105.41فیصد اور خانیوال سرکل کی ماہانہ ریکوری 2ارب 45کروڑروپے کے ساتھ 105.76فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں