6

میپکو میں دوران ڈیوٹی شہید ہونیوالے 7ملازمین کے بچوں کو بھرتی کے تقرر نامے جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے ایمپلائز چلڈرن کوٹہ کے تحت دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے 7ملازمین کے بچوں کو بھرتی کے تقرر نامے جاری کردئیے ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ مین پاور رانا محمد سرفراز کے مطابق شہیدہونے والے ملازمین کے 7بچوں کو دو سال کے کنٹریکٹ پر میپکو میں بھرتی کیاگیاہے۔ دو سال کی تسلی بخش کارکردگی کے بعد بھرتی ہونے والوں کو ریگولرکیڈر دیاجائیگا۔ زین اقبال معاویہ کو سینئر سٹورکیپر، محمد شعبان علی کو سب انجینئر سول، نقاش احمد، فیصل اشرف اور محمد حسنین کو جونیئر کلرک، محمد عدنان اور بابر مسیح کو سینٹری ورکرز میپکو میں بھرتی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں