18

میپکو میں مختلف کیٹگریز کے محکمانہ ترقی امتحانات کے نتائج جاری،9 ملازمین نے کامیابی حاصل کی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجنل ٹریننگ سنٹر کے پرنسپل سید رفاقت علی شاہ نے مختلف کیٹگریز کے محکمانہ ترقی امتحانات کے نتائج جاری کردئیے ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آ راینڈ ایڈمن عاصم علی جاوید کے مطابق کل 9ملازمین نے کامیابی حاصل کی،شعبہ جی ایس او کے فٹرIسے اسسٹنٹ فورمین کے عہدے پر ترقی کے امتحان میں کامیاب ہونے والے 8فٹرفرسٹ منیراحمد، اشتیاق احمد، محمد یوسف، عبدالجبار، محمد نوید، محمد عالمگیر، صغیراحمد اور عارف نواز شامل ہیں جبکہ ساہیوال سرکل کے بل ڈسٹری بیوٹر سے میٹرریڈر کے عہدے پر ترقی کے امتحان میں غلام مصطفی نے کامیابی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں