7

میپکو نے ایک روز میں 91 بجلی چور پکڑلئے،9 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 91 بجلی چورپکڑلئے،ایک لاکھ41ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر23 لاکھ58ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،9مقدمات درج کئے،12اگست2021 کو ڈی جی خان میں 22صارفین کو 404963روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج،وہاڑی میں 7بجلی چوروں کو248287روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 5بجلی چوروں کو129304 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 17صارفین کو698579روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج،رحیم یار خان میں 19بجلی چوروں کو369000روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں 11بجلی چوروں کو16700روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 8بجلی چوروں کو201000 روپے جرمانہ عائداور خانیوال میں 2بجلی چوروں کو140000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں