18

میپکو نے جولائی میں 2209 بجلی چور پکڑلئے،6 کروڑ65 لاکھ87ہزارروپے جرمانہ،449 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں جولائی2021 کے دوران2209بجلی چورپکڑلئے،36لاکھ56ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر6کروڑ65 لاکھ87ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،449مقدمات درج کئے گئے،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی زیر نگرانی سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں ایکسین، ایس ڈی اوز اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے 2115گھریلو صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور انہیں 4کروڑ90لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا،جبکہ 436مقدمات درج کرائے گئے،53کمرشل صارفین کو 17لاکھ31ہزارروپے جرمانہ عائد اور 4 مقدمات درج کئے،4 صنعتی صارفین کو ایک کروڑ20لاکھ روپے جرمانہ عائد اور دو مقدمات درج، 27ٹیوب ویل صارفین کو 35لاکھ87ہزارروپے جرمانہ عائد اور 7مقدمات درج،جبکہ دیگر کیٹگریز کے 10افراد کو بجلی چوری کرنے پر ایک لاکھ93ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا،یکم تا31جولائی 2021 کے دوران ملتان میں 280بجلی چوروں کو8881308روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور37 مقدمات درج کرائے گئے،ڈی جی خان میں 466صارفین کو 7385474روپے جرمانہ عائداور234مقدمات درج،وہاڑی میں 161صارفین کو 4328285 روپے جرمانہ عائداور63ایف آئی آرز درج،بہاولپور میں 185بجلی چوروں کو6656323 روپے جرمانہ عائداور23مقدمات درج، ساہیوال میں 352صارفین کو 7712668 روپے جرمانہ عائداور24مقدمات درج،رحیم یار خان میں 319صارفین کو6888094 روپے جرمانہ عائداور36مقدمات درج،مظفرگڑھ میں 290بجلی چوروں کو 5745685 روپے جرمانہ عائداور28مقدمات درج،بہاولنگرمیں 85بجلی چوروں کو15933989روپے جرمانہ عائداور3 مقدمات درج جبکہ خانیوال میں 71بجلی چوروں کو3055413 روپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک مقدمہ درج کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں