14

میپکو نے خراب اور جلنے والے سنگل فیزمیٹروں کی تبدیلی کیلئے 19ہزار919 میٹرز جاری کردئیے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے جولائی2021 کے اختتام تک خراب اور جلنے والے سنگل فیزمیٹروں کی تبدیلی کے لئے 19ہزار919سنگل فیزمیٹرز جاری کردئیے ہیں،منیجر میٹریل مینجمنٹ میپکو محمد صدیق کی جانب سے جاری ہونے والی ایلوکیشن کے مطابق میپکو ملتان سرکل کو 3001، وہاڑی سرکل 2523، بہاولپور سرکل کو 3330، خانیوال سرکل کو2219، ڈی جی خان سرکل کو1733، ساہیوال سرکل کو1907، رحیم یار خان سرکل کو 1921، مظفرگڑھ سرکل کو3185اور بہاولنگر سرکل کو 100سنگل فیز میٹرز جاری کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں