15

میپکو نے ہسپتالوں اور واسا سے بجلی بلوں کی مد میں مجموعی طورپر5کروڑروپے وصول کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ملتان سرکل نے ملتان شہر کے ہسپتالوں اور واسا سے بجلی بلوں کی مد میں مجموعی طورپرتقریباََ5کروڑروپے وصول کرلئے،ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ملتان سرکل محمد سرور انصاری کے مطابق اگست 2021 کے بجلی بلوں کی مد میں نشتر ہسپتال ملتان سے 3کروڑروپے اور چلڈرن کمپلیکس ملتان سے 99لاکھ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں،جبکہ واسا ملتان سے ڈسپوزل سٹیشنوں کے جولائی 2021 کے بجلی بلوں کی مد میں ایک کروڑ8لاکھ روپے سے زائد واجب الادا رقم وصول کرلی،میپکو موسیٰ پاک ڈویژن کے زیر انتظام بائی پاس کے نزدیک ڈسپوزل سٹیشن کے بجلی بل کی مد میں 18لاکھ21ہزارروپے، پرانا برف خانہ ڈسپوزل اسٹیشن 19ہزارروپے، چونگی نمبر 9ڈسپوزل سٹیشن 50لاکھ20ہزارروپے اور چاہ ککروالی ڈسپوزل سٹیشن 4لاکھ56ہزارروپے، ممتازآباد ڈویژن کے زیر انتظام مدینہ کالونی ڈسپوزل سٹیشن کے 60ہزار روپے اور وہاڑی روڈ ڈسپوزل سٹیشن کے جولائی 2021 کے بجلی بل کی مد میں 34لاکھ87ہزارروپے وصول کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں