19

میپکو وہاڑی سرکل،محکمانہ کیسز میں 3 لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو وہاڑی سرکل الطاف قادر نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں،پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ٹبہ سلطان سب ڈویژن میلسی کے لائن سپریٹنڈنٹ IIمحمد یونس کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ترقی روک دی ہے،جبکہ سٹی سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ IIصفدر امام کی ٹھینگی سب ڈویژن وہاڑی میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں اور ٹھینگی سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ IIعلی شان کی سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن بوریوالہ تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک،ایک سال کے لئے ترقیاں روکی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں