4

میپکو ٹیموں نے ایک روز میں 50 بجلی چور پکڑلئے

ملتان،میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روزمیں 50بجلی چورپکڑلئے،ایک لاکھ17ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا،ایک مقدمہ درج کیا،5جولائی 2021 کوملتان میں 7بجلی چوروں کو 188553روپے جرمانہ عائدکیا گیا،جبکہ ڈی جی خان میں 13صارفین کو147414روپے جرمانہ عائد،وہاڑی میں 2صارفین کو 99373روپے جرمانہ عائد، بہاولپور میں 7بجلی چوروں کو683911 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 10 صارفین کو160229روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،رحیم یار خان میں 11صارفین کو245000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں 11بجلی چوروں کو213000 روپے جرمانہ عائداوربہاولنگرمیں 2 بجلی چوروں کو70000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں