11

میپکو ٹیم نے جون میں 2664 بجلی چور پکڑلئے،6 کروڑ95لاکھ55ہزار روپے جرمانہ عائد

ملتان،میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ماہِ جون میں 2664بجلی چورپکڑلئے،39لاکھ 35ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر6کروڑ 95لاکھ55ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،368 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے،یکم تا30جون2021 کے دوران ملتان میں 352صارفین کو10364093روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور41مقدمات درج کئے، ڈی جی خان میں 465صارفین کو7348565روپے جرمانہ عائداور96مقدمات درج کئے،وہاڑی میں 209بجلی چوروں کو6016554روپے جرمانہ عائد کیا اور48ایف آئی آرز درج کئے،بہاولپور میں 251بجلی چوروں کو7882496 روپے جرمانہ عائداور45ایف آر ز درج،ساہیوال میں 348 صارفین کو7544929روپے جرمانہ عائداور33مقدمات درج،رحیم یار خان میں 360صارفین کو9192089 روپے جرمانہ عائداور26 ایف آئی آرزدرج،مظفرگڑھ میں 369بجلی چوروں کو8420556 روپے جرمانہ عائداور33مقدمات درج،بہاولنگرمیں 136بجلی چور وں کو5047037روپے جرمانہ عائداور34مقدمات درج،خانیوال میں 174بجلی چوروں کو7779250روپے جرمانہ عائد کیاگیااور12مقدمات درج ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں