10

میپکو ڈویژن عارف والا میں حادثات کی روک تھام کے لئے سیفٹی سیمینار کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) عارفوالہ ڈویژن میں لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے سیفٹی سیمینار کا انعقاد ہوا،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن مین محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یونین نمائندگان، لائن سپروائزرز اور لائن سٹاف کو یکجاہوکر حادثات پر قابو پانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے اور کام شروع کرنے سے پہلے پی ٹی ڈبلیو لازمی حاصل کرے اور لائنوں کو ارتھ کرے،سیفٹی آلات کا مکمل استعمال اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے،غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ایس ڈی او کمیر سب ڈویژن عارفوالہ انجینئر امیر نواب نے کہا کہ میپکو ملازمین کسی بھی ٹرپنگ،شٹ ڈاؤن اورشکایات کے ازالہ کیلئے اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں اور بغیر سیفٹی آلات لائنوں پر ہرگزکام نہ کریں،لائن سٹاف ٹی اینڈپی کو اپنا زیورسمجھیں اوراسکا استعمال یقینی بنائیں اورسیفٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے ٹی اینڈپی کے استعمال کے مختلف طریقے بتائے اورکہا لائن سٹاف سیفٹی آلات کے بغیرہرگزکام نہ کریں۔ یونین عہدیداروں راؤ انیس اور لائن مین محمد لطیف نے سیفٹی آلات ہر صورت استعمال کرنے پر زور دیا۔ لائن سپریٹنڈنٹ چوہدری ساجد نے کہا کہ لائن سٹاف سیفٹی کے بغیر ہرگز کام نہ کرے۔ ڈویژنل چیئرمین و زونل سیکرٹری رانا غلام عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹی اینڈ پی اور پی ٹی ڈبلیوکے بغیر لائنوں پر کام کرنا محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سیمینار میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں اقبال نے سر انجام دئیے۔سیفٹی سیمینار میں لائن سٹاف،لیبر یونین کے عہدیداروں،زاہد اقبال،محمد رشید ڈوگر،عبدالرزاق راجپوت،ملک فیض رسول، وسیم ارشد چوہدری،محمد لطیف،پیرزداہ محمد ریاض، ضیاالرحمن ٹکا، محمد ابرار چشتی اورلیبریونین کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں