13

میپکو ڈی جی خان سرکل کی سرویلنس ٹیم نے 9 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ڈی جی خان سرکل کی سرویلنس ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 9 افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،تقریباََ4لاکھ روپے جرمانہ عائد۔بجلی تنصیبات اُتارکر قبضہ میں لے لیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل محمد رفیق کنول کی ہدایت پر انچارج سرکل سرویلنس ٹیم خالد فاروق اور کریم نواز پر مشتمل ٹیم نے ڈی جی خان شہر کے مختلف علاقوں بستی کوٹلہ سکھانی سے غلام شبیر، ربنواز، وزیر حسین اور شیرو کو ڈائریکٹ تاروں اورچاہ ٹاہلی والا سے نصیراحمد کو میٹرڈیڈ سٹاپ کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا،چاہ گوپانگ سے محمد بخش اور چورہٹہ سے محمد اجمل عاشق کو ڈائریکٹ تاروں، گلشن عطاء کالونی سے عبدالجبار اور محمد سلیمان کو میٹر میں خرابی کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا،سرکل سرویلنس ٹیم کی سفارش پر بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 4لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ان کی بجلی تنصیبات اُتارکر مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں