12

میپکو کا محرم الحرام اور بارشوں کے موسم میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے میپکو ریجن کے تمام سب ڈویژنل آفیسرز کو9اور10محرم الحرام اور مون سون بارشوں کے موسم میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے انتظامات مکمل کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں،انہوں نے 9 آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ سرکل کنٹرول رومز میں عاشورہ اور بارشوں کے موسم میں بجلی کی فراہمی کی مانیٹرنگ کی جائے اوردرج ہونے والی شکایات کے فوری ازالے کے لئے تینوں شفٹوں میں سٹاف کو الرٹ رکھاجائے،سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل شکایات سنٹرز چوبیس گھنٹے خدمات سرانجام دیں اور بجلی بحالی کے لئے سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کیاجائے،سب ڈویژنوں کی سطح پر ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے اضافی میٹریل فراہم کیاجائے،ٹرانسفارمرز ٹرالیاں اور شکایات مراکز کی گاڑیاں تیار حالت میں رکھی جائیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طورپر بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے،ٹی اینڈ پی/پی پی ای کے استعمال اور پرمٹ حاصل کئے بغیر لائنوں، ٹرانسفارمرز اور پولز پر کام کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ 9اور10محرم الحرام کو میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم ریجنل کنٹرول روم میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیاجائیگاجبکہ تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز صارفین کو بجلی تنصیبات سے ہونے والے حادثات سے بچاؤ کے لئے ترغیبی مہم چلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں