10

میپکو کا ملازمین اور انکی بیٹیوں کیلئے 23لاکھ20ہزار روپے میرج گرانٹ دینے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے میپکو ملازمین اور ان کی بیٹیوں کی شادی کے اخراجات کے لئے مجموعی طورپر 23لاکھ20ہزار روپے میرج گرانٹ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز حیدر عثمان اٹھنگل کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈرز کے مطابق میرج گرانٹ کی رقم ملازمین میں 80ہزارروپے فی کس کے حساب سے دی جارہی ہے،یہ رقم جونیئر سٹور کیپر، اسسٹنٹ لائن مین، اسسٹنٹ، ٹریسر، ہیلپر، جونیئر کلرک، سب ڈویژنل کلرک، لائن مین فرسٹ، لاری ڈرائیور، لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ، سکیورٹی گارڈ اور دیگر ریٹائرڈ ملازمین کو دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں