15

نئی سیاسی جماعت تحریک انسانیت پاکستان ستمبر میں تنظیم سازی کا آغاز کریگی،چیئرمین منصور احمد

ملتان،تحریک انسانیت پاکستان کے چیئرمین منصور احمد آرائیں عرف سلیمی نے اعلان کیا ہے کہ نئی سیاسی جماعت تحریک انسانیت پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے،جو ماہ ستمبر میں تنظیم سازی کا آغاز کرے گی اور بلدیاتی الیکشن کے بجائے بھرپور تیاری کے ساتھ عام انتخابات میں میدان میں اترے گی اور پڑھے لکھے، دیانتدار، باصلاحیت لوگوں کو آگے لائے گی،تحریک انسانیت اقتدار میں آئی تو انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اپنا کردار ادا کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،منصور احمد آرائیں نے مزید کہا کہ تحریک انسانیت کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں مگر انسانیت کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،جہاں بھی انسان کی تذلیل ہو گی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال ہو گا ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مظلوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے منصور احمد آرائیں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی عزت کا دفاع ہماری تحریک کا اہم نقطہ ہے اسی طرح قانون و انصاف کی پاسداری، تحریک انسانیت کا مقصد یہ بھی ہے کہ جمہوریت کے استحکام،ملکی سرزمین کو کسی بھی غیر ملک کو دینا، آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط پر غریبوں پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، غریب انسان کے لئے صاف پانی، صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، شہری کوبجلی کا 150یونٹ فری، گیس کا تین سو روپے تک بل ریاست برداشت کرے گی اسی طرح گریڈ ایک تا سولہ کے سرکاری ملازمین پر کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں