23

نئے تعینات کمشنر ارشاد احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،آفس پہنچے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

ملتان(سٹاف رپورٹر)نئے تعینات کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،کمشنر آفس پہنچے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی،جبکہ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سیٹ سنبھالتے ہی سائلین سے ملاقات کی اور مسائل سنے،انہوں نے افسران سے تعارفی میٹنگ میں ڈویژن کے انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ لی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے،اولیا کرام کی دھرتی میں تعیناتی اعزاز کا باعث ہے،ملتان ڈویژن کے باسیوں کی خدمت کرنے کا عزم لیکر عہدہ سنبھالا ہے،کمشنر آفس کے دروازے جائز کاموں کیلئے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرٹ پر شہریوں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،انہوں نے واضح کیا کہ ڈویژن میں مثالی صفائی،بیوٹیفکیشن پر کام کیا جائے گا،جبکہ انفراسٹرکچر کی بحالی ،صحت و تعلیم پر خصوصی فوکس ہوگا،اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں