9

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید

ملتان،مہنگائی،بے روزگاری اور سودی نظام معیشت کے خلاف جماعت اسلامی ملتان کا احتجاجی مظاہرہ کارکنان کی نیازی حکومت اور ناکام پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی،جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام مہنگائی بےروزگاری بدامنی اور سودی نظام معیشت کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا،مظاہرہ کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی، امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کی،مظاہرہ اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا تین سالہ دور حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ملک پر مسلط مٹھی بھر طبقہ پورے ملک کو لوٹ رہا ہے،موجودہ حکمران مافیاز کی سرپرستی اور عوام کو خوار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ ناکام ہوچکی ہیں۔ سودی نظام معیشت نے ملکی معیشت کو مفلوج کر دیا ہے،مہنگائی بے روزگاری سے تمام طبقات پریشان ہیں۔عمران خان کی لچھہ دار تقریروں سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے قرضوں تلے دبا کر موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔پیٹرول،گیس،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ہیں آٹا چینی اور روز مرہ اشیاءکی ضرورت کی اشیاءبھی عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے حکومت کی موجودہ پالیسیوں کے خلاف تحریک کا اعلان کردیا ہے عمران خان کی حکومت آج ناکام ہوچکی ہے۔بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔اسٹیل مل پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریلوے کی تباہی کی ذمہ دار موجودہ اور سابقہ تمام حکمرانوں ہیں۔اس موقع پر صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات کنور صدیق اور دیگر بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں