7

ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی،شوہر نے سسرال جا کر چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا

قصبہ بصیرہ،گھریلو تنازع پر شوہر نے پانچ بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر رات کی تاریکی میں سوتے ہوئے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، مقتولہ رخسانہ بی بی شوہر سے ناراض ہوکر والدین کے گھر مقیم تھی، ملزم شوہر فرار، پولیس تھانہ کرمداد قریشی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق قصبہ بصیرہ کے نواحی علاقہ واڈہ کھوہ پر گزشتہ رات دو بجے کے قریب کریم بخش نامی شخص نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی رخسانہ بی بی کو رات کی تاریکی میں اس کے والدین کے گھر سوتے ہوئے گھر کی دیوار پھلانگ کر مبینہ طور پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا قتل کرنے کے بعد ملزم شوہر فرار ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس تھانہ کرمداد قریشی جائے وقوع پر پہنچ گئی، مقتولہ کی نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی،اہل علاقہ کے مطابق کریم بخش نے کئی بار اپنی بیوی کو منانے کی کوشش کی مگر ناکام رہا، پولیس تھانہ کرمداد قریشی نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاجبکہ مقتولہ رخسانہ بی بی کی والدہ رانی بی بی کی مدعیت میں پولیس تھانہ کرمداد قریشی نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں