17

ناقص انتطامات پر کریانہ سٹورز، ریسٹورنٹس اور سنیکس یونٹس کو جرمانے،1ہزار 150 ساشے گٹکا، 50 ٹوٹے انڈے اور 10 کلو غیر معیاری خوراک تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ممنوع اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،کریانہ سٹورز، ریسٹورنٹس اور سنیکس یونٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے،1ہزار 150 ساشے گٹکا، 50 ٹوٹے انڈے اور 10 کلو غیر معیاری خوراک تلف کردیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر 3 کریانہ سٹورز کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،انہوں نے کہا کہ کھانوں کی تیاری میں خون آلود گوشت،خراب انڈوں کے استعمال پر 2 ریسٹورنٹس کو 35 ہزار کے جرمانے کئے،خوراک میں کھلے اور ناقابل سراغ رنگ کے استعمال پر لوکل سنیکس یونٹ کو10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،نفرت کاروبار سے نہیں،اس میں ملاوٹ کرنے والے سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں