10

ناقص کارکردگی پر ہیلتھ سنٹر ٹبہ مسعود پور کے میڈیکل افسر کو شوکاز نوٹس


ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ہیلتھ مراکز کے دوروں کے دوران ہیلتھ سنٹر ٹبہ مسعود پور میں صحت کی سہولیات کی انسپکشن کی،اس موقع پر ناقص کارکردگی پر ہیلتھ سنٹر ٹبہ مسعود پور کے میڈیکل افسر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا،کمشنر کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ادویات سٹور کا ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر ڈسپنسر کیخلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری کئے اور میڈیکل افسر ڈاکٹر اظہر کو دو ہفتے میں معاملات بہتر کرنے کی ڈیڈ لائن دی،کمشنر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سنٹرز پر گائنی سمیت میڈکل کی جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ سمیت تمام سروسز فراہم کی جارہی ہیں،تاہم حکومت پنجاب کے سہولیات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے محکمہ صحت کے افسران مزید محنت کریں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہیلتھ مراکز پر زیادہ سے زیادہ کرونا ویکسینیشن کرائیں کرونا ویکسین مہم کے دوران پیرا میڈیکل سٹاف سمیت تمام عملہ جانفشانی سے فرائض سر انجام دے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کو ہیلتھ سنٹر کی رہائش گاہوں اور ڈسپنسری کے معاملات بہتر کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں