16

نالہ ولی محمد پر قبضہ مافیا کیخلاف احتجاج،مظاہرین اور پولیس اہلکار آمنے سامنے

ملتان،نالہ ولی محمد میں شہریوں کے ملکیتی مکانوں او دکانوں پر قبضے کا معاملہ پیش آیا،شہریوں کی بڑی تعداد نے روڈ بلاک کر دیا،مظاہرین اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آ گٸے،پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کی ہاتھا پاٸی ہوتے ہوتے رہ گٸی،ذرائع کے مطابق 70 سالوں سے دو فریقین کے درمیان تنازع چل رہا ھے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ شریف مراد نامی شخص ہماری ملکیتی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے،مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے پاس مکانات اور دکانوں کی تمام تر ملکیتی دستاویزات موجود ہیں،شریف مراد نامی شخص آٸے روز انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ہمارے گھروں پر قبضہ کرنے آجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں