5

ناکام خارجہ پالیسی کے باعث آج ہم گرے لسٹ میں ہیں،رفیق رجوانہ

ملتان،سابق گورنر پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت انتظامی صلاحیتوں کے فقدان کا شکار ہے،ناکام خارجہ پالیسی کے باعث آج ہم گرے لسٹ میں بھی موجود ہیں،جبکہ کہ افغانستان کی پالیسی پر بھی ہم تنہا ہوچکے ہیں،اگر حکومت کی پالیسی تبدیل نہ ہوئی کوئی تو ملک مزید مہنگائی کا شکار ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ کہ موجودہ حکومت وقت کا انتظام صلاحیتوں کے فقدان کا شکار ہے،بیڈ گورننس کی وجہ سے ملک میں ہر چیز کنٹرول سے باہرہے، رٹ آف گورنمنٹ کہیں دیکھنے کو نہیں مل رہے۔ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ آج عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے سب اچھا ہے والی وزراء کی ٹیم بنائی ہوئی ہے جو دن رات میڈیا پر بیٹھ کے صرف سب اچھا ہے کا ہی راگ الاپتے رہتے ہیں۔ غریب دو وقت کی روٹی نہ ملنے کے باعث بچوں سمیت خود کشیاں کر رہے ہیں ہیں جبکہ ان کے وزراء کہتے ہیں کہ ملک میں کوئی غریب ہے ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت صرف انتقامی سیاست پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ انتظامی صلاحیتوں سے بالکل محروم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک جیسا منصوبہ بھی آج سست روی کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج افغانستان کے مسئلے پر بھی پاکستان تنہا کھڑا ہے۔ امریکہ نے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران پاکستان کو مدعو نہیں کیا جو ہماری خارجہ پالیسی کی واضح ناکامی نظر آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں