21

ناگ شاہ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ، دو افراد جان بحق،ایک زخمی

ملتان(احمر خان سے)نانگ شاہ فلائی اوور کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ، دو افراد جان بحق ایک زخمی ہوگئے ہیں،دو نامعلوم افراد نے کار سوار پر فائرنگ کی، فائرنگ سے شملہ اور اکبر نامی شخص جان بحق ،نیاز نامی شخص زخمی ہوگیا،ریسکیو 1122 نے زخمی ہونے والے شخص کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس مظفرآباد نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی،پولیس کا کہنا ہے کہ نا معلوم ملزمان موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،دریں اثنا ایس ایس پی آپریشنز شائستہ ندیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر تمام معلومات حاصل کیں اور شواہد اکھٹے کرکے جلد از جلد کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں