10

نجی سکولز سٹاف کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ سکولز نے پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور عملے کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کرنے کےلئے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور سٹاف کے ویکسین سرٹیفیکٹ کو یقینی بنائیں چیکنگ کےلئے ٹیمں تشکیل دیں اور جن سکولوں کے اساتذہ نے تاحال کورونا ویکسین نہیں لگوائی ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،تمام سکول اساتذہ کی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق رپورٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں