19

نجی کالجوں کو پرائیویٹ جامعات کیساتھ الحاق کی اجازت دینے کا فیصلہ،سمری کابینہ کو ارسال

ملتان،محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے نجی کالجوں کو پرائیویٹ جامعات کے ساتھ الحاق کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے،بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کے بعد اب تمام پرائیویٹ یونیورسٹیاں مختلف شہروں میں پرائیویٹ کالجز کو اپنے ساتھ الحاق کرسکیں گے،ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سمری منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کردی ہے،سمری کے مطابق پرائیویٹ جامعات مختلف شہروں میں اپنے سب کیمپس نہیں کھول سکیں گی،یہ الحاق صرف ڈگری دینے کیلئے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں